کراچی ( پ ر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میڈیا اینڈ پبلی کیشن کمیٹی اور بزم طلبہ ریڈیو پاکستان کے ساتھیوں کی جانب سے امریکا سے تشریف لائی ہوئی معروف براڈ کاسٹر/نیوز کاسٹر راحیلہ فردوس کے اعزاز میں تقریب بہر ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں انیق احمد، بشیر سدوزئی، اقبال لطیف، علی حسن ساجد، عشرت حبیب، ادریس غازی، شازیہ عالم، طارق رحمانی، نفیس احمد خان، خلیل چنہ، رضوان جعفرنے اظہارِ خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض نعیم قریشی نے انجام دیے، اس موقع پر انیق احمد نے کہاکہ دوستوں پر بات کرنا مشکل تھوڑا سا مشکل ہوتا ہے راحیلہ پر بات کرنا اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہاکہ دوست ایک دوسرے کا سہارا نہیں بلکہ قوت ہوتے ہیں، راحیلہ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ہر محفل اور تقریب میں اپنی جگہ خود بنالیتی ہیں، گورننگ باڈی کے رکن اقبال لطیف نے کہاکہ راحیلہ ہمارا فخر ہے، انہوں نے لوگوں کو سکھایا کہ براڈ کاسٹنگ کیسے ہوتی ہے۔