مزید خبریں

پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے کامعاملہ ایک ملزم کو3مرتبہ عمرقید کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سپرہائی وے پر تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم رحمت اللہ کو مجموعی طور پر تین مرتبہ عمر قید کی سزا سنادی ،عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ، عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے دو ملزمان جمیل اور عباس مسیح کو بری کردیا سرکاری وکیل کاکہناہے کہ ملزمان نے 2013 سپر ہائی وے پر پولیس چوکی پر فائرنگ کی تھی۔