مزید خبریں

اللہ نے ہمیں اقامت دین کے لیے اس دنیا میں بھیجا ہے‘طلعت نفیس

کراچی ( پ ر )اللہ نے ہمیں اقامت دین کے لیے اس دنیا میں بھیجا ہے اسی سوچ کے ساتھ ہمیں مطالعے کی عادت کو بھی معمول میں لانا ہوگا یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع غربی اورنگی میں ہونے والی ادبی نشست و عید ملن میں لکھاری خواتین سے خطاب کرتے ہوئے نائب نگراں کراچی حریم ادب طلعت نفیس نے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ کتاب پڑھنے کی چاشنی اور مزہ ہی الگ ہے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا لغویات سے پرہیز کریں اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں ۔