مزید خبریں

تحریک جوانان پاکستان انتخابات میں حصہ لے گی،محمدساجد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک جوانان پاکستان،سندھ کے صدر محمدساجد نے کہا ہے کہ تحریک جوانان پاکستان سندھ کے عوام کی آواز بنتی جارہی ہے اورہم سندھ کے عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلیے پورے صوبے سے بلدیاتی ،صوبائی اور قومی انتخابات میں حصہ لیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پرتحریک جوانان پاکستان کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محمدساجد نے تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمیدگل کی ہدایت پر اہم فیصلے کیے۔