مزید خبریں

ملیر اور ٹھٹھہ کی 8 یونین کونسلوں کی حلقہ بندی کالعدم قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ،عدالت عالیہ نے ملیر اور ٹھٹھہ کی 8 یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوںکو کالعدم قراردے دیا۔ عدالت نے حلقہ بندی کرنے والے حکام کو از سر نو سماعت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سماعت کے بعد ان یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کریں، کالعدم قرار دی گئی یونین کونسلز میں الیکشن مقررہ وقت ہی پر ہوں گے، ٹھٹھہ کی 5یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا، ملیر کی 3 یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کو بھی الگ سے چیلنج کیا گیا، عدالت نے آٹھوںدرخواستیں نمٹا دیں۔