مزید خبریں

درآمدات پر عاید پابندی کے سلسلے میںحکومت نے مزید وضاحت کردی

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے درآمدات پر عائد پابندی کے بارے میں مزید وضاحت جاری کردی ۔ایس آر او 598(I)2022میں صرف لگژری آئٹم شامل ہیں۔ غیر ملکی اعانتی منصوبوں اور صنعتی مقاصد کا خام مال اور سامان درآمد کیا جاسکتا ہے ۔ خام مال اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہونیوالی اشیاء مستثنا ہوں گی ۔ صنعتی مشینری اور عمومی نوعیت کا سامان بھی مستثنا قرار دیدیا گیا۔