مزید خبریں

حمزہ شہبازکے خلاف درخواستوں کی سماعت آج پھرہوگی

لاہور (نمائندہ جسارت) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سبطین خان ، مسلم لیگ (ق) اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی4 درخواستوں پر سماعت کی۔بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ تحریکِ انصاف کے25منحرف اراکین کے معاملے پر عدالت عظمیٰکے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں۔ درخواست گزار کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے مزید سماعت آج(بدھ تک) ملتوی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل کو مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج بروز بدھ تک ملتوی کردی۔ فاضل بینچ نے تحریک انصاف کے وکیل کو ہدایت کی کہ اپیل میں ترمیم کر کے صدر اور گورنر کو فریق بنائیں ہم صدر اور گورنر کو بھی سننا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ فاضل بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع کر رکھی ہے۔