مزید خبریں

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہونگے

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی کی20 نشستوں پر ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے تیاری کا آغاز کردیا۔ یہ حلقے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد خالی ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے 30 مئی کو کیے گئے تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس میں محکمہ تعلیم کے افسران کو باور کروایا گیا ہے کہ چونکہ پنجاب اسمبلی کے20 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اس لیے محکمہ تعلیم کے افسران کے تبادلے غیر ضروری ہیں جنہیں فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔