مزید خبریں

سینیٹ قائمہ کمیٹی ‘ لانگ مارچ کے شرکا پر طاقت کے استعمال کا نوٹس

اسلام آباد(آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے لانگ مارچ کے شرکا پر بے جاطاقت کے استعمال ، ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے ، آنسو گیس اور کیمیائی گیس کے استعمال کے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ پر ایسے لگتا تھا کہ اسلام آباد کشمیر اور فلسطین ہے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آنسو گیس ،شیلنگ ،لاٹھی چارج سب قانون و آئین کے مطابق کیا،کوئی بھی زہریلا مواد نہیں تھا،عدالت کا حکم تھا کہ ڈی چوک پر اجتماع کی اجازت نہیں اس لیے یہ سب کچھ کیا،پی ٹی آئی سینٹرز نے کہا کہ ہمیں تو یوں لگاجیسے روس نے یوکرین پر بمباری کر دی ہو ،سابق وزرا پر ایسے تشدد کیا گیا جیسے ان سے پرانی عداوت ہو،سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے رینجر نے تشدد کا نشانہ بنایا،سینٹر محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سینٹر یوسف رضا گیلانی،سیمی ایزدی،وسیم شہزاد،رانا مقبول، ثمینہ، شبلی فراز و دیگر نے شرکت کی ،علاوہ ازیں آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس، ڈی آئی جی آپریشن پنجاب پولیس، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و دیگر حکام بھی شریک ہوئے ۔